7
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ،غزہ میں صہیونی افواج کی تازہ ترین کارروائیوں میں 77 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
غزہ میں دو اسکولوں پر اسرائیلی بمباری میں 15 فلسطینی مارے گئے، جس سے 7 اکتوبر 2023 سے ہلاک ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 45،206 ہوگئی۔اقوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی برائے فلسطین کے سربراہ فلپ لازارینی نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے فلسطینی عوام کی مدد جاری رکھے گی، انہوں نے مزید کہا کہ غزہ کے معاملے پر دنیا منقسم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عالمی برادری کو فلسطین کے حوالے سے سوال کا جواب دینا چاہیے۔. قابض طاقت اسرائیل مقبوضہ فلسطین میں قتل عام کا ذمہ دار ہے۔