ایران میں نیوکلیئر پاور کا سرور ہیک کر لیا گیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ایران کے ایٹمی توانائی کے ادارے نے کہا ہے کہ اس کی ایک جوہری ذیلی کمپنی کا ای میل سرور بیرون ملک سے ہیک کر لیا گیا ہے اور تمام معلومات آن لائن جاری کر دی گئی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’بلیک ریوارڈ‘ نامی ایرانی ہیکنگ گروپ نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا ہے کہ انھوں نے ایران میں ہونے والے مظاہروں کی حمایت کے لیے ایرانی جوہری سرگرمیوں کے حوالے سے ہیک کی گئی معلومات جاری کی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 22 سالہ ماہا امینی کو اخلاقی پولیس نے اسکارف نہ پہننے پر گرفتار کیا تھا اور بعد میں اس پر بڑے مظاہرے شروع ہو گئے۔

ٹویٹر پر ہیکر کی جانب سے 22 اکتوبر کو ایک پوسٹ میں لکھا گیا تھا، "مہسا امینی اور خواتین کی زندگی اور آزادی کے لیے” اور پیغام کے ساتھ معلومات جاری کی گئیں۔

ہیکر گروپ بلیک ریوارڈز نے کہا کہ ہوشر پاور پلانٹ کے انتظامی اور آپریشنل شیڈول کے ساتھ ساتھ وہاں کام کرنے والے ایرانی اور روسی ماہرین کے پاسپورٹ اور ویزا، ملکی اور غیر ملکی شراکت داروں کے ساتھ جوہری معاہدے سے متعلق جاری کردہ معلومات تفصیلات بھی شامل ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com