65
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو پاکستان میں ہوگا جس میں چینی وزیراعظم بھی شرکت کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اکتوبر کو ہوگا جس میں رکن ممالک نے بھی شرکت کی تصدیق کرنی شروع کردی ہے۔
چینی وزیر اعظم شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے جس کے لیے وہ 14 اکتوبر کو پاکستان پہنچیں گے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کو بھارت اور روس کی جانب سے شرکت کی تاحال تصدیق نہیں ہوئی۔