بھارتی میڈیا ذرائع کے مطابق اداکار کئی مہینوں سے اپنی فلم ’ستارے زمین پر‘ کی تیاری میں مصروف ہیں اور اب اس کی شوٹنگ 2 فروری سے شروع ہوگی.
ذرائع کے مطابق اداکار نے فلم کے لیے اپنی جسمانی ساخت بھی تبدیل کی ہے اور فلم کی کاسٹ کے ساتھ کئی ریڈنگ سیشن کیے ہیں.
اداکار نے فلم کے لیے 70 سے 80 دن کا وقت دیا ہے اور یہ عامر خان کی تیز ترین فلم ہو سکتی ہے.
عامر خان اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت سنی دیول کے ساتھ فلم ‘لاہور 1947’ بھی بنا رہے ہیں جس کے ہدایت کار مشہور ہدایت کار راجکمار سنتوشی ہوں گے.
‘لاہور 1947’ برصغیر کی تقسیم پر مبنی ایک کہانی ہے اور اس کی شوٹنگ بھی 12 فروری سے شروع ہوگی.
فلم کی بڑے پیمانے پر سیٹ کی تعمیر ممبئی کے ایک اسٹوڈیو میں شروع ہو چکی ہے اور یہ تقسیم کے ماحول کی عکاسی کرے گی.
60