439
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے جس کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عالمی منڈی میں چاول کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے جس کے باعث پاکستانی چاول کی مانگ میں اضافہ ہو گیا ہے۔
بھارت میں حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد چاول کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے جب کہ متحدہ عرب امارات نے بھی چاول کی برآمدات 4 ماہ کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بھارت کی جانب سے چاول کی برآمد پر پابندی،کینیڈا میں لوگ دھڑ ا دھڑ چاول خریدنے لگے
چاول کی برآمدات پر پابندی سے چاول کی عالمی قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
بھارتی حکام کے مطابق چاول کی برآمدات پر پابندی کا فیصلہ ملک میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پابندیوں کے بعد امریکا میں چاول کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہے، جہاں دکانوں، اسٹورز اور بازاروں میں چاول ملنا بند ہوگئے ہیں۔
امریکی عوام نے ایک ساتھ ٹن چاول خریدے، ٹرالیوں میں چاولوں کے تھیلوں کو بھر دیا اور چاولوں کی شیلفیں خالی کر دیں۔