سعودی عرب کے دورے کے دوران نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، نگر ان وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔
فلسطین میں حالیہ انسانی جارحیت اور پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے غزہ میں صیہونی فوج کی مسلسل اور ظالمانہ جارحیت کی واضح اور شدید مذمت کی
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں، اسرائیلی فورسز کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں پر طاقت کا مسلسل اور اندھا دھند استعمال جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔
Today’s address at Extraordinary Joint Arab Islamic Summit on #Gaza Situation in Riyadh. #OIC pic.twitter.com/sQiXsiXeXk
— Anwaar ul Haq Kakar (@anwaar_kakar) November 11, 2023
نگرا ن وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا جوابدہ بنائے، اسرائیل کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی مہم فوری طور پر بند کی جائے، فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے، غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ عوام کو امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔
نگران وزیراعظم نے جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، پائیدار اور محفوظ فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کی ضمانت قرار دیا۔