غزہ کامحاصرہ فوری ختم کیا جائے،انوار الحق کا کڑ

سعودی عرب کے دورے کے دوران نگرا ن وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ریاض میں مشترکہ عرب اسلامی غیر معمولی سربراہی اجلاس میں شرکت کی، نگر ان وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور سیکرٹری خارجہ نے بھی شرکت کی۔

فلسطین میں حالیہ انسانی جارحیت اور پیدا ہونے والی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔   وزیراعظم نے غزہ میں صیہونی فوج کی مسلسل اور ظالمانہ جارحیت کی واضح اور شدید مذمت کی

انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اسرائیلی افواج فلسطین میں بین الاقوامی انسانی قوانین اور انسانی حقوق کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی کر رہی ہیں، اسرائیلی فورسز کی طرف سے بے گناہ فلسطینیوں پر طاقت کا مسلسل اور اندھا دھند استعمال جنگی جرم اور انسانیت کے خلاف جرم ہے۔

 

نگرا ن وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری اسرائیل کو اس کے جنگی جرائم کا جوابدہ بنائے، اسرائیل کے مظالم اور ریاستی دہشت گردی کی مہم فوری طور پر بند کی جائے، فوری غیر مشروط جنگ بندی کی جائے، غزہ کا محاصرہ ختم کیا جائے۔ عوام کو امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

نگران وزیراعظم نے جون 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے ساتھ ایک آزاد، پائیدار اور محفوظ فلسطینی ریاست کے قیام اور القدس کو اس کا دارالحکومت قرار دیتے ہوئے خطے میں پائیدار امن و سلامتی کی ضمانت قرار دیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا