اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)گجرات میں پولیس نے ایک بار پھر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے گھر کا محاصرہ کر لیا جبکہ سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی کو سندھ سے گرفتار کرلیا گیا ہے ،تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کی قیادت میں پولیس کی بھاری نفری پرویز الٰہی کی رہائش گاہ کنجاہ ہاؤس کے باہر جمع ۔ دستے میں 10 سے زائد تھانوں کی پولیس، ایلیٹ فورس کے اہلکار شامل ہیں۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ پر گیٹ کیپر اور ملازمین موجود ہیں جب کہ چوہدری پرویز الٰہی کے خاندان کا کوئی فرد گھر میں موجود نہیں ہے۔ ذرائع کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی لاہور اور مونس الٰہی بیرون ملک مقیم ہیں۔ واضح رہے کہ 5 روز قبل پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کی رہائش گاہوں کا محاصرہ کیا گیا تھا۔
پرویز الٰہی نے کہا کہ آئی جی سندھ اور انتظامیہ کو وارننگ دے رہے ہیں کہ واقعات سے صوبوں میں نفرت پھیلے گی۔
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب کے رہنماوں کو سندھ سے لاپتہ کرکے کیا کیا جا رہا ہے
ادھر مونس الٰہی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پرویز الٰہی کے گھر کے باہر پولیس کی بھاری نفری کی آمد کی ویڈیو شیئر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے بغیر وارنٹ کے گھر پر چھاپہ مارا۔
Police , Fia, and others again at Kunjah House . They keep raiding without warrant. By raiding our house you think you will make us leave @ImranKhanPTI . Think again!! pic.twitter.com/eumfhL0BaA
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) February 6, 2023
مونس الٰہی نے مزید کہا کہ ہماری رہائش گاہوں پر چھاپے مار کر یہ سمجھتے ہیں کہ ہم عمران خان کا ساتھ چھوڑیں گے، دوبارہ سوچیں!