جیرمی کوربن نے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور امریکی سیاسی اسٹیبلشمنٹ کو غزہ میں ہونے والی تباہی پر خاموش تماشائی بنتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔ ہم غزہ میں ایک انسانی المیہ دیکھ رہے ہیں۔برطانوی لیبر پارٹی کے سابق رہنما نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے برطانوی وزیر اعظم کو خط لکھ کر غزہ میں جنگ بندی اور معصوم شہریوں کا قتل عام روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ، برطانوی رکن پارلیمنٹ کو کابینہ سے نکال دیا گیا
جیریمی کوربن نے اپنی پوسٹ میں برطانوی وزیر اعظم کے نام اپنے خط کی تصاویر بھی شیئر کیں۔دوسری جانب لندن کے لیبر میئر صادق خان نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسرائیلی حکومت کے اقدامات کا نتیجہ ہے۔دریں اثناء سکاٹش فرسٹ منسٹر نے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے فوری جنگ بندی اور بڑے پیمانے پر امدادی کارروائیوں کا مطالبہ کیا ہے۔سکاٹش فرسٹ منسٹر حمزہ یوسف نے اقوام متحدہ کی نمائندہ مارٹا لورینزو سے ملاقات کرتے ہوئے غزہ کو انسانی امداد کے تحت مزید 250,000 یورو دینے کا اعلان بھی کیا۔