اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اداکارہ مہوش حیات نے میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔
رپورٹ کے مطابق اداکارہ کبری خان کے بعد معروف اداکارہ مہوش حیات نے بھی میجر ریٹائرڈ عادل راجہ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹے اور من گھڑت الزامات کے حوالے سے درخواست دائر کردی۔
مہوش حیات کی جانب سے معروف قانون دان خواجہ نوید ایڈووکیٹ نے عدالت میں درخواست دائر کی
جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا کہ سوشل میڈیا پر مہوش حیات پر من گھڑت الزامات لگائے گئے۔ جھوٹے، بے بنیاد الزامات لگانے والے ذہنی مریض ہیں۔
مہوش حیات، کبرٰی خان،سجل علی، ماہرہ خان کیا کرتی رہیں؟؟عادل راجہ کے تہلکہ خیز انکشافات
اداکارہ نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ الزام لگانے والوں کو سزا دی جائے۔
درخواست میں مزید کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سائبر کرائم سے رجوع کیا لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، مہوش حیات نے مطالبہ کیا کہ سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مواد فوری ہٹایا جائے۔
جس پر سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر درخواست گزار کے خلاف مواد فوری طور پر ہٹانے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے فریقین کو 26 جنوری کو پیش ہو کر جواب جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔