اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ آج کا دھرنا ایک بڑی ریلی اور مارچ میں بدل جائے گا۔راولپنڈی میں دھرنے کے 14ویں دن کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ٹیکس کے بعد تنخواہ کی حیثیت کم کر دی گئی ہے؟ آٹا، چینی، دال، اسٹیشنری اور ہر چیز پر ٹیکس لگا دیا گیا ہے۔. متوسط طبقے والے کہاں جائیں گے؟
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ایف بی آر کے 25 ہزار ملازمین ہیں، ایف بی آر میں 1299 ارب روپے کی کرپشن سامنے آئی
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ایف بی آر 1300 ارب روپے کی بچت کرے اگر ایک محکمے کی بدعنوانی کم ہو جائے تو بجلی کے بل بہت کم ہو جائیں
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا دھرنا پرامن ہے، ہم نے اب تک حالات کو مکمل طور پر قابو میں رکھا ہے، پاکستان مزید افراتفری کا متحمل نہیں ہو سکتا، آج یہ دھرنا ایک بڑی ریلی میں بدل جائے گا
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ ہر پاکستانی دھرنے میں حصہ لے کر پرامن سیاسی جدوجہد کو فروغ دے۔