162
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختار نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) وسیم مختار نے کہا ہے کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے۔
چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں مزید اضافے کو روکنے کے لیے بجلی چوری روکنا ہوگی اور جو لوگ بجلی چوری کررہے ہیں انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ہمیں کچھ سخت فیصلے کرنے ہوں گے، توانائی کے شعبے میں فری مارکیٹ لائی جا رہی ہے، صارف جس کمپنی سے بجلی خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے اسے خریدنا چاہیے
اوور بلنگ پر بات کرتے ہوئے چیئرمین نیپرا کا کہنا تھا کہ اوور بلنگ کی روک تھام کے لیے کمیٹی بنا دی ہے، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے عملے کے خلاف کارروائی اور نجی شعبے کوآگے لانا ضروری ہے۔
وسیم مختار نے مزید کہا کہ بجلی کے نرخوں کا فیصلہ عوامی سماعت کے بعد کیا جاتا ہے، نیپرا نے کبھی بند کمرے میں کوئی فیصلہ نہیں کیا۔