اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کراچی کے حالات خراب ہیں اور وزراء عید منا رہے ہیں ،متحدہ قومی موومنٹ پاکستان (ایم کیو ایم) کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں بارش سے پیدا ہونے والی صورتحال پر سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
ایک بیان میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بارشوں نے کراچی کے انفراسٹرکچر کی خرابیوں کے دروازے ایک بار پھر کھول دیے ہیں، شہر کا سیوریج سسٹم درہم برہم ہوگیا ہے اور سڑکیں تالاب کی طرح نظر آرہی ہیں۔
رابطہ کمیٹی نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی سے شہری مشکلات کا شکار ہیں۔ سندھ حکومت کے وزراء اور افسران اپنے آبائی علاقوں میں عید منانے چلے گئے ہیں۔