ایران،مہنگائی کے خلاف احتجاج،لردگان اور بجنورد میں صورتحال کشیدہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے خلاف جاری احتجاج مزید پُرتشدد ہو گیا ہے۔

جہاں مختلف شہروں میں ہونے والی تازہ جھڑپوں کے دوران دو سکیورٹی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے۔ حالات اس وقت کشیدہ ہوئے جب صوبہ چہارمحال و بختیاری کے شہر لردگان میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے کاروبار بند کر کے سڑکوں پر احتجاج شروع کر دیا۔ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے اور احتجاج کے دوران پولیس پر پتھراؤ کیا گیا۔ بعض مقامات پر حالات اس قدر بگڑ گئے کہ مظاہرین کی جانب سے فائرنگ کی اطلاعات بھی سامنے آئیں، جس کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ تقریباً 30 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق لردگان میں مظاہرین نے گورنر کے دفتر سمیت متعدد سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا، جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے میں کنٹرول حاصل کرنے کے لیے اضافی نفری تعینات کر دی۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ادھر سرحدی صوبے شمالی خراسان کے شہر بجنورد میں بھی احتجاج کے دوران ایک دکان کو نذرِ آتش کر دیا گیا۔ تاہم سکیورٹی اہلکاروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قریبی شہری کی گاڑی کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔حکام کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف احتجاج کو گیارہ روز ہو چکے ہیں اور اس دوران مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی مجموعی تعداد 35 تک پہنچ گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ تہران، شیراز اور مغربی ایران کے کئی علاقوں میں بھی احتجاجی مظاہرے دیکھنے میں آئے، جہاں تقریباً 1200 افراد کو حراست میں لیا گیا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ان مظاہروں کے دوران تقریباً 250 پولیس اہلکار اور بسیج فورس کے 45 ارکان زخمی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل ایران کے داخلی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں اور ملک میں تشدد کو ہوا دے رہے ہیں، تاہم ان الزامات کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں