پاکستان کےحکمرانوں کاحال بھی بنگلہ دیش جیسا ہی ہوگا،حافظ نعیم الرحمان

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہمیں قرارداد کے ذریعے کشمیر نہیں ملے گا، ہمیں کشمیر کے لیے ہر سطح پر لڑنا ہے۔.
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی کشمیریوں کا پاکستان سے رشتہ نہیں توڑ سکتا، حکومت کو کشمیر کے حوالے سے دو طرفہ موقف اختیار کرنا چاہیے، لاکھوں کشمیری شہید ہوئے، یاسین ملک اندرابی جیل میں قید ہیں۔.
حافظ نعیم الرحمن نے مزید کہا کہ حکمران طبقے نے ملک کا جہاز ڈبو دیا ہے، بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ایساآپ کے ساتھ بھی ہوگا، شہباز شریف، زرداری، آپ کے ساتھ کیا ہوگا۔.
امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ مغرب کی ایجنٹ حسینہ وا جدنے ظلم اور جبر کی بنیاد پر بنگلہ دیش کے لوگوں کا استحصال کیا۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں