عمران خان کی گرفتاری کیلئے پولیس نفری زمان پارک کے باہر موجود ، صورتحال بدستور کشیدہ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )اسلام آباد پولیس تاحال توشہ خانہ کیس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے، عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک لاہور میں حالات بدستور کشیدہ ہیں جب کہ مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنان کی پولیس سے جھڑپیں بھی جاری ہیں.

مال روڈ، دھرم پورہ اور زمان پارک رات بھر میدان جنگ بنے رہے، رات بھر پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں جاری رہیں، پتھراؤ میں ڈی پی او شیخوپورہ زاہد نواز مروت اور ایس پی عمارہ شیرازی بھی زخمی ہوئے۔
پتھراؤ کے نتیجے میں درجنوں پولیس اور ڈولفن اہلکار زخمی ہوگئے، سی سی پی او لاہور بلال صدیق کامیانہ، ڈی آئی جی آپریشنز فضل کوثر اور سہیل سکھیرا رات بھر مال روڈ پر موجود رہے۔
اس سے قبل زمان پارک کے باہر پولیس عمران خان کی گرفتاری کے لیے آگے بڑھی تو پی ٹی آئی کارکنوں نے پتھراؤ کیا، لاٹھیاں برسائیں اور نعرے بازی کی۔
پی ٹی آئی کارکنوں کے پتھراؤ سے ڈی آئی جی اسلام آباد شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہلکار اور ایک شہری سمیت 34 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی اور کارکنوں پر لاٹھی چارج کیا، واٹر کینن سے ان کی دھلائی کی اور شیلنگ کی، کچھ گولے عمران خان کے گھر کے اندر بھی گرے۔

زمان پارک میں آپریشن نہیں ہو رہا،مزاحمت نہ رکی تو گرفتاریاں ہوں گی، آئی جی پنجاب

تحریک انصاف کے کارکنوں نے پٹرول بم پھینکے اور پولیس کی واٹر کینن کو آگ لگا دی۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس ٹیم کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کو گرفتار کرنے کے بعد ہی واپس آئیں گے۔
اسلام آباد پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مظاہرین نے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد سمیت 33 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق پتھراؤ عمران خان کے گھر کی چھت سے کیا گیا، پتھراؤ کے باوجود پولیس نے انتہائی اقدام اٹھانے سے گریز کیا، ڈی آئی جی آپریشنز کی جگہ ایس پی رانا حسین طاہر نے چارج سنبھال لیا، ایس ایس پی آپریشنز لاہور شعیب اشرف۔ اور ایس پی سرفراز ورک بھی اس موقع پر موجود ہیں۔
زمان پارک میں پولیس کی بکتر بند گاڑی بھی موجود ہے، پتھراؤ سے زخمی ہونے والے عمران خان کی گرفتاری کے لیے ڈی آئی جی آپریشنز اسلام آباد شہزاد بخاری بھی زمان پارک میں موجود تھے۔
زمان پارک میں آنسو گیس کی شیلنگ اور پتھراؤ جاری، پولیس کی مزید نفری طلب کرلی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد بخاری سمیت 33 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں 10 کا تعلق لاہور پولیس اور 4 کا اسلام آباد پولیس سے ہے، جھڑپوں میں پی ٹی آئی کے 3 کارکن بھی زخمی ہوئے۔
پولیس نے پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس نے عمران خان کے گھر کے گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔
صورتحال پر قابو پانے کے لیے رینجرز کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جب کہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے زمان پارک کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca