امریکہ کے ساتھ صورتحال کی بہتری کی امید نہیں ، صیہونیوں پر رحم نہیں کرینگے ، ایرانی سپریم لیڈ ر

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ایرانی سپریم لیڈ کا کہنا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کے بعد بھی صورتحال میں بہتری کی کوئی امید نہیں ہے۔

آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کو سخت جواب دے گا اور اس پر کوئی رحم نہیں کرے گا۔سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر انگریزی میں اپنے پیغام میں آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ہمیں دہشت گرد صہیونی حکومت کو زبردست جواب دینا چاہیے۔. انہوں نے مزید لکھا کہ ہم صیہونیوں پر رحم نہیں کریں گے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کو دی جانے والی دھمکیوں کے باوجود سامنے آیا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تہران اسرائیلی حملوں کا زبردستی جواب دینے کے لیے پرعزم ہے۔ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پس منظر میں سپریم لیڈر کا بیان مزید حملوں کی صورت میں تہران کی جانب سے سخت ردعمل کی نشاندہی کرتا ہے۔واضح رہے کہ ایران نے آپریشن صادق III کی 10ویں لہر شروع کی ہے جس نے اسرائیلی فضائی اڈوں پر بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے جبکہ 13 جون سے ایرانی میزائل حملوں میں 14 اسرائیلی ہلاک اور متعدد زخمی ہو چکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com