سموگ کی صورتحال بہتر،پنجاب میں آج کاروبار معمول کے مطابق کھلے ہیں

گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے انسداد سموگ کا اجلاس ہوا جس میں سموگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، منصور قادر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم حسن مراد، بلال افضل کے علاوہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، انسپکٹر جنرل پولیس عثمان انور، چیئرمین پلاننگ اور ترقیاتی بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، متعلقہ محکموں کے سیکرٹریز اور اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔
اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ صورتحال میں بہتری کے باعث سموگ سے متعلق پابندیاں ختم کی جا رہی ہیں، ہفتہ اور اتوار کو ادارے، بازار ریسٹورنٹ اور کاروباری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے تعلیمی ادارے آج بھی کھلے رہیں گے۔
نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف موثر کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے سڑکوں کی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کا عمل جاری رکھنے کی ہدایت کی۔
محسن رضا نقوی نے کہا ہے کہ ٹائر جلانے والی فیکٹریوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رکھی جائے، سموگ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں، ایئر کوالٹی انڈیکس کو ہر ممکن حد تک کم رکھنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔
اجلاس میں پنجاب کے تعلیمی اداروں میں 18 دسمبر سے موسم سرما کی تعطیلات کا فیصلہ کیا گیا اس سلسلے میں پنجاب حکومت نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا، جس کے مطابق صوبے کے نجی اور سرکاری سکول 2 جنوری کو دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب تاجروں نے سموگ کی پابندیوں کے خاتمے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی اور نگراں وزیر صنعت و تجارت ایس ایم تنویر کے مشکور ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca