پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ماہانہ 120 ہزار ٹن تک پہنچ گئی،آئی ایم ایف کو تشویش

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ ماہانہ 120 ہزار ٹن تک پہنچ گئی، آئی ایم ایف نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ پر تشویش کا اظہار کردیا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق درآمدی بل میں کمی اور ریونیو شاٹ فال میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر بین الاقوامی مالیاتی ادارے نے وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے اس کی روک تھام کے لیے اقدامات سے متعلق رپورٹ جمع کرادی ہے۔
آئی ایم ایف نے سرحد پر کسٹم، ایجنسی کے اہلکاروں، فورسز کی تعداد اور استعداد بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ سے کسٹم اور لیویز کی مد میں 10 ارب سے زائد کا نقصان ہورہا ہے، ماہانہ 143 ملین لیٹر پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ بند کی جائے۔
فنانس ڈویژن ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے ایف بی آر اور وزارت خزانہ کو ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com