برف پگھل گئی،چوہدری شجاعت اور پرویزالہٰی کی ملاقات،خاندانی تعلقات پر گفتگو

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)چوہدری برادران کے درمیان برف پگھل گئی ہے اور چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الٰہی کے درمیان لاہور میں ملاقات ہوئی جس میں چوہدری وجاہت حسین نے اہم کردار ادا کیا۔ ملاقات کے لیے چوہدری وجاہت نے پرویز الٰہی کو قائل کیا کہ چوہدری شجاعت آپ سے بڑے ہیں اس لیے ان کے پاس جائیں۔
ملاقات میں چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی نے ایک دوسرے کو گلے لگایا جب کہ دونوں نے ذاتی اور خاندانی سطح کے معاملات مل کر حل کرنے پر اتفاق کیا۔
ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کی ملاقات میں صرف خاندانی تعلقات کی بہتری پر بات ہوئی اور دونوں نے سیاسی گفتگو سے گریز کیا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com