اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جمعہ سے بند نیویارک کا بفیلو ایئرپورٹ کھول دیا گیا
جب کہ محدود ریل سروس بھی بحال کردی گئی ہے۔ اس کے علاوہ سڑکوں سے برف
ہٹانے کا کام جاری ہے، تاہم 80 ہزار صارفین تاحال بجلی سے محروم ہیں، جب کہ متاثرہ
شہروں میں آج تک اڑھا ئی ہزار پروازشیں منسوخ کرنی پڑیں۔
یہ بھی پڑھیں
کینیڈا اور امریکہ برفانی طوفان سے شدید متاثر 38 افراد ہلاک
اطلاعات کے مطابق ایئرپورٹس پر رش آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ امریکا میں منجمد ہواؤں
اور شدید برفباری نے نظام زندگی کو منجمد کر دیا جب کہ مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 70 تک پہنچ گئی۔
یا د رہے امریکہ کی ریاست نیویارک کے مغربی علاقے 43 انچ برف میں دبے ہوئے تھے ،گاڑیاں کئی فٹ برف میں
مزید پڑھیں
برفانی طوفان کے باعث ہزاروں کینیڈین شہری بجلی کے بغیر زندگی گزارنے پر مجبور
پھنسی اور ہزاروں لوگوں کو بجلی کی فراہمی منقطع ہوگئی تھی ، سب سے زیادہ متاثرہ شہر بفیلو کا انٹرنیشنل ائیرپورٹ
بھی تک بند کر دیا گیا ہے،کئی فٹ برف اور حد نگاہ کم ہونے پر شہریوں کے لیے سفری پابندی عائد کی گئی ،بفیلو میں
25 ہلاکتیں ہو چکی ، شہر میں جمعے سے اب تک 8 فٹ تک برف پڑی، سرد ہواؤں کے ساتھ برف باری کا سلسلہ جاری
رہنے کی پیشین گوئی کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ بفیلو میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے
اس سے پہلے 1977 میں موسم سرما کے طوفان سے بفیلو میں 30 ہلاکتیں ہوئی تھیں۔