قبل ازیں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور معصوم جانوں کے ضیاع پر گہری تشویش ہے۔
حماس کیا ہے؟کیسے اس نے اسرائیل کا مضبوط دفاع توڑ کرتباہی کی ؟
قبل ازیں سوشل میڈیا پر ایک بیان میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے لکھا کہ وہ موجودہ صورتحال میں فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں اور اسرائیلی قابض افواج کے تشدد اور جبر کو فوری بند کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔
پاکستان مطالبہ کرتا ہے کہ قابض اسرائیلی فوج فلسطینیوں پر مظالم فوری بند کرے۔
جلیل عباس جیلانی نے مزید لکھا کہ ایک قابل عمل اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اور 1967 سے پہلے کی سرحدوں کی بنیاد پر ضروری ہے۔
امریکا کا اسرائیل کی مدد کے لیے جنگی بحری بیڑا بھیجنے کا اعلان
وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ عالمی برادری تنازعات کے خاتمے اور شہریوں کے تحفظ کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری مشرق وسطیٰ میں دیرپا امن کے لیے فوری مداخلت کرے۔
واضح رہے کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے اسرائیل پر زمینی، سمندری اور سمندری راستوں سے کیے گئے حملوں میں ایک افسر اور 50 صہیونی فوجیوں سمیت 700 سے زائد اسرائیلی ہلاک جب کہ 2200 سے زائد زخمی اور 100 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں 78 خواتین اور 41 بچوں سمیت 413 فلسطینی شہید جب کہ 121 فلسطینی بچوں سمیت 2300 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔