اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مدینہ منورہ اور اس کے گرد و نواح میں اچانک موسم نے کروٹ لی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا،
Lightning today#المدينة_المنورة pic.twitter.com/minkYReuaL
— Madinah Files (@sukkaryeater) December 7, 2025
جس کے باعث سردی کی شدت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔ دوپہر کے وقت آسمان پر سیاہ بادل چھا گئے اور دیکھتے ہی دیکھتے تیز ہواؤں کے ساتھ بارانِ رحمت کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ بارش کے دوران مسجد نبوی ﷺ میں گنبدِ خضریٰ پر پڑنے والے بارش کے قطرے نہایت روح پرور اور ایمان افروز مناظر پیش کرتے رہے، جنہیں دیکھ کر زائرین کی آنکھیں نم اور دل شکر سے بھر گئے۔ زائرین اور نمازیوں نے اس بارانِ رحمت کو اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت قرار دیتے ہوئے دعائیں مانگیں اور شکر ادا کیا۔ بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ ٹھنڈ میں بھی اضافہ محسوس کیا گیا۔ سڑکوں اور گلیوں میں پانی جمع ہونے کے باوجود فضا میں ایک خوشگوار تازگی اور روحانی کیفیت چھا گئی، جس نے مدینہ منورہ کے ماحول کو مزید پرسکون اور دلکش بنا دیا۔