ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات،خصوصی کمیٹی وزات داخلہ کو خط لکھے گی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )خصوصی کمیٹی نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بیٹے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کے لیے وزارت داخلہ کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس رکن اسمبلی اسلم بھوتانی کی زیر صدارت ہوا۔

اجلاس میں چیئرمین کمیٹی اسلم بھوتانی نے کہا کہ کمیٹی ایوان کی کارروائی سپریم کورٹ کے حوالے کرنے سے متعلق فیصلوں سے ایوان کو آگاہ کرے گی اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے صاحبزادے نجم نثار کی آڈیو لیک ہونے کے معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی نے ایف آئی اے سے 10 روز میں رپورٹ طلب کر لی۔
خصوصی کمیٹی نے نجم ثاقب کو بھی کمیٹی میں مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کمیٹی میں آ کر معاملے پر اپنی رائے دے سکتے ہیں۔ اس کے بعد ارکان تقسیم ہوگئے جس کے بعد جمعہ کو نجم ثاقب اور ٹکٹ ہولڈر کو طلب کرنے کے معاملے پر خصوصی کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس طلب کرلیا گیا۔
کمیٹی کے چیئرمین کا مزید کہنا تھا کہ ہم کسی ادارے یا شخص کے خلاف نہیں، خرید و فروخت کے خلاف ہیں، تحقیقات انصاف کے تقاضے پورے کریں گی، اس کے علاوہ کمیٹی نے رجسٹرار سپریم کورٹ کو وزارت میں طلب کرنے کا معاملہ بھی موخر کردیا۔ . ۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com