اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں سالانہ غسل کعبہ کو غسل دینے کی تقریب آج نماز فجر کے بعد شروع ہوگئی۔عرب میڈیا کے مطابق ہر سال کی طرح 15 محرم کو خانہ کعبہ کے اندرونی حصے کو غسل دیا گیا۔خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، کھالوں اور دروازوں کو آب زمزم اور عرق گلاب سے دھویا گیا۔ غسل کے بعد اسے عود اور دیگر خوشبوؤں سے عطر کیا گیا۔گورنر مکہ مکرمہ، صدر اور حرمین شریفین کے انتظامی امور کے ارکان سمیت اعلیٰ سعودی حکام نے خانہ کعبہ کو غسل دینے کی سعادت حاصل کی۔
اس روح پرور منظر کی تصاویر اور ویڈیوز کو بھی آفیشل سائٹس پر اپ لوڈ کیا جائے گا۔غسل کعبہ کے موقع پر سیکیورٹی فورسز نے بیت اللہ شریف کے گرد حفاظتی باڑ لگادی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت پر عمل کرتے ہوئے خانہ کعبہ کی اندرونی دیواروں، فرش، چھت اور دروازوں کو ہر سال اور عموماً 15 محرم کو غسل دیا جاتا ہے۔اسی طرح غلاف کعبہ کی تبدیلی اب گزشتہ چند سالوں سے اسلامی سال کے آغاز میں یکم محرم کو کی جاتی ہے۔