قائمہ کمیٹی نے عدالتی اصلاحات سے متعلق بل کی منظوری دے دی 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )قائمہ کمیٹی نے عدالتی اصلاحات سے متعلق سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری دے دی۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف نے اضافی ترامیم کے ساتھ بل کی متفقہ طور پر منظوری دے دی، قائمہ کمیٹی سے منظوری کے بعد اسے آج قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ کےاختیارات محدود کرنے کا بل قومی اسمبلی میں پیش

بل میں تجویز کیا گیا تھا کہ سپریم کورٹ کے تین سینئر ترین ججوں پر مشتمل ایک کمیٹی ازخود نوٹس پر فیصلہ کرے گی، جب کہ از خود فیصلے کے 30 دن کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق ہوگا۔

اپیل دائر کرنے کے 14 دن کے اندر سماعت کے لیے مقرر کرنا ہوگا اور از خود نوٹس لینے کے بعد سماعت 3 رکنی بینچ کرے گا جب کہ اس حوالے سے اکثریت کا فیصلہ قابل قبول ہوگا۔

قانون کی منظوری کے بعد سپریم کورٹ یا ہائی کورٹ یا کسی دوسرے قانون کا کوئی فیصلہ اس پر اثر انداز نہیں ہو سکے گا۔

اضافی ترامیم کے تحت زیر التوا مقدمات میں اپیل کا حق بھی دستیاب ہوگا جب کہ اضافی ترمیم کے تحت آئینی اور قانونی معاملات پر تشکیل دیا جانے والا بنچ کم از کم پانچ ججوں پر مشتمل ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca