اسٹیٹ بینک نے شرح سود 17 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کر دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی سٹیٹمنٹ جاری کرتے ہوئے شرح سود میں 3 فیصد اضافہ کر دیا۔ یہ 3 فیصد اضافہ شرح سود کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 20 فیصد تک لے گیا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق شرح سود میں اضافے کا مقصد مہنگائی میں اضافے اور مالیاتی استحکام کو لاحق خطرات کو روکنا ہے جب کہ نئی رقوم کی آمد میں تاخیر سے ذخائر پر دبا پڑتا ہے۔
آئی ایم ایف نے بھی پاکستان سے شرح سود بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسٹیٹ بینک نے صرف گزشتہ 17 ماہ میں شرح سود میں 13 فیصد اضافہ کیا ہے۔ اس بات کا خدشہ ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی پریشانیوں میں شدت آئے گی کیونکہ شرح سود میں اضافہ اس شرح سے ہوا ہے جس کی دہائیوں میں مثال نہیں ملتی۔

فیڈریشن آف چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری آف پاکستان نے شرح سود میں اضافے کو کاروباری اور معاشی ترقی کے خلاف قرار دیا ہے۔ ایوان نے اس پر گہری مایوسی اور تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا