طور خم بارڈر کی بندش پر افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے،ممتاز زہرا بلوچ 

 

 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتازز ہرا بلوچ نے کہا ہے کہ طور خم  بارڈر کی بندش پر افغان دفتر خارجہ کا بیان حیران کن ہے۔۔ افغان حکومت بارڈر کی بندش کی وجوہات کو بخوبی جانتی ہے ۔ترجمان دفتر خارجہ  نے افغان وزارت خارجہ کے بیان پر رد عمل میں کہا کہ پاکستان اپنی سر زمین کے اندر کسی عمارت کی تعمیر کو قبول نہیں کر سکتا ۔  6

 ستمبر کو افغان فوجیوں نے پر امن حل کی بجائے پاکستانی چوکیوں پر بلااشتعال فائرنگ کی ، بارڈر کے ٹرمینل کو نقصان پہنچایا  ، اس قسم کی خلاف ورزیاں اور بلا اشتعال فائرنگ ناقابل قبول ہے ۔  انہوں نے کہا کہ پاکستانی حدود تعمیرات ہماری خومختاری کے خلاف ہے۔ افغان فورسز نے نہ صرف انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچانا بلکہ لوگوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالا۔افغان فورسزکی بلا اشتعال فائرنگ سے دہشت گرد عناصر کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ ہم نے کئی دہائیوں تک افغان عوام کو کھلے دل سے خوش آمدید کہا۔۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا  کہ افغان وزارت خارجہ نے پاکستانی معیشت کے بارے میں نامناسب تبصرہ کیا۔ پاکستان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے کے غلط استعمال کی ہر گز اجازت نہیں دے گا۔پاکستان مذاکرات کے ذریعے دونوں ممالک کے مابین معاملات کو حل کرنے کا حامی ہے۔امید ہے افغان حکام پاکستان کی سالمیت کا احترام کرینگے۔ 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com