اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز ) فیفا ورلڈ کپ 2022 کی فاتح ٹیم اپنے ملک ارجنٹائن پہنچ گئی ۔
میسی اور ٹیم کے استقبال کے لیے ارجنٹائن کی سڑکوں پر لوگوں کا سیلاب امڈ آیا
فٹبال کے بادشاہ میسی ٹیم کے ہمراہ ٹرافی لے کر اپنے وطن ارجنٹائن پہنچے جہاں شائقین نے ان کا شاندار استقبال
کرنے کے لیے سڑکوں پر امڈ آئے۔ فاتح ٹیم کے کپتان اور ہیرو میسی ورلڈ کپ فٹبال ٹرافی تھامے ہوئے تھے۔
یہ بھی پرھیں
میسی کاجادو چل گیا ،ارجنٹائن دنیائے فٹبال کا حکمران بن گیا
دارالحکومت بیونس آئرس کی سڑکیں ٹیم کے استقبال کے لیے لوگوں سے بھر گئیں، شائقین نے میسی اور ٹیم
کے حق میں نعرے لگائے اور رقص کیا۔ واضح رہے کہ اتوار کو قطر میں منعقدہ فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں ارجنٹائن نے
فرانس کو شکست دے کر تیسری بار ورلڈ کپ جیتا۔ ورلڈ کپ جیتنے کی خوشی میں ارجنٹائن کی حکومت نے
بھی آج ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔
مزیر پڑھیں