328
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیشی کے باعث عدالت کے اطراف سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
پولیس نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے پچھلے دروازے کو سیل کر دیا ہے اور دونوں دروازوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں۔
دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پولیس لائنز گیسٹ ہاؤس میں موجود ہیں جہاں آئی جی اسلام آباد پولیس لائنز پہنچ گئے ہیں۔
پولیس لائنز میں بھی سکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں اور ہیلی کاپٹروں کے ذریعے فضائی نگرانی کی جا رہی ہے۔
10 افراد نے پولیس لائنز میں عمران خان سے ملاقات کی۔
دوسری جانب ترجمان اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ عدالتی حکم کے مطابق گزشتہ رات عمران خان سے 10 افراد نے ملاقات کی، جن میں صدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان ڈاکٹر فیصل اور 7 رکنی قانونی ٹیم نے بھی عمران سے ملاقات کی۔