کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ،آزادی کا سورج جلد طلوع ہوگا

 

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بہت جلد کشمیر کی آزادی کا سورج طلوع ہو جائے گا۔.

کشمیری یوم خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ کشمیری خود ارادیت کے دن پرہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔. آج مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کو سلام کرنے کا دن ہے۔.

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے 5 جنوری 1949 کو کشمیریوں کے حق خود ارادیت کو تسلیم کیا۔. کشمیری بھائیوں اور بہنوں کو کئی دہائیوں سے ہندوستانی مظالم اور بربریت کا سامنا ہے۔. پاکستان کشمیر کے حق خود ارادیت کی مکمل حمایت کرتا رہے گا حکومت پاکستان متعلقہ فورمز پر کشمیر کاز کو اجاگر کر رہی ہے۔.

مریم نواز نے کہا کہ عالمی برادری کو کشمیری عوام کو جائز حقوق فراہم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔. پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے اور کشمیری عوام کی جدوجہد ہماری اپنی جدوجہد ہے۔. وہ دن زیادہ دور نہیں جب کشمیر کی آزادی کا سورج  طلوع ہوگا۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔