اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ تخریبی گروہ اپنے انجام کو پہنچ چکا ہے، پاکستان اب سکھ کا سانس لے کر آگے بڑھے گا۔
مریم نواز نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان نے 9 مئی کو جو جرم کیا، اس گھناؤنے جرم میں کوئی بھی ان کا ساتھ دینے کو تیار نہیں۔

ٹویٹ
مریم نواز نے کہا کہ جس شخص کو پاکستان کا تھوڑا سا بھی درد ہو وہ سیاست میں تشدد کا حامی نہیں ہو سکتا لیکن یہاں تو عمران خان نے پورے ملک کو جلا دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ کوئی بھی باشعور شخص پاکستانی فوجی تنصیبات، حکومتی، ریاستی اور سیکورٹی عمارتوں پر حملوں، توڑ پھوڑ اور جلانے کی حمایت نہیں کر سکتا
مریم نواز نے کہا کہ یاد رکھیں سیاست اور سیاسی تقسیم بعد میں ہے جب کہ پاکستان پہلے ہے، پاکستان کی سیاست میں ایسی متشدد سوچ رکھنے والے کسی گروپ کے لیے کوئی جگہ نہیں۔