اردو ورلڈ کینیڈٓ ( ویب نیوز ) ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے کے لیے ہونے والے آج کے مذاکرات انتہائی اہمیت کے حامل ہی
اور ان کی کامیابی پر نہ صرف عالمِ اسلام بلکہ پوری دنیا کا مفاد وابستہ ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ جنگ کو رکوانے میں پاکستانی قیادت کو اللہ تعالیٰ نے نہایت نازک اور متوازن کردار ادا کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے۔ ان کے مطابق پاکستان کی اس مثبت سفارتی کوشش کے باعث دنیا بھر میں ملک کا وقار نمایاں طور پر بلند ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ آج ہونے والے مذاکرات کے نتائج نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر اثرانداز ہوں گے، اس لیے ان کی کامیابی انتہائی ضروری ہے۔مفتی تقی عثمانی نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی جانب سے عوام سے دعا کی اپیل کی گئی ہے، لہٰذا پوری قوم کو چاہیے کہ وہ اس موقع پر خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے تاکہ یہ مذاکرات کامیاب ہوں اور خطے میں پائیدار امن قائم ہو سکے۔