سورج سوا نیزے پر آگیا، شہری بے حال ،محکمہ موسمیات نے بھی الرٹ جاری کردیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)محکمہ موسمیات کی جانب سے پنجاب میں رہنے والوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب کے بیشتر علاقے اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، سورج سوا نیزے پر ہے اور شہر کی سڑکیں جیسے پگھل رہی ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :13 جون تک گرمی کی شدید لہر، پی ڈی ایم اے نے ہیٹ ویو کا الرٹ جاری کر دیا
مسلسل خشک موسم اور شدید گرمی کی وجہ سے شہری بے حال ہوچکے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم از کم درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس جبکہ زیادہ سے زیادہ 46 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بھی 13 جون تک ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے
ماہرین کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں تک موسم خشک اور انتہائی گرم رہے گا انہوں نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ شدید گرمی سے بچنے کے لیے غیر ضروری طور پر اپنے گھر نہ چھوڑیں اور اگر اپنے گھروں سے نکلنا ضروری ہو تو اپنے سروں کو ڈھانپ کر نکلیں اورپانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔