نگران سیٹ اپ طویل ہوگا، وقت ثابت کریگاعوام کو جاہل سمجھنے والےخود جاہل تھے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نگران حکومت کے اختیارات مضبوط کرنے کے لیے کی گئی ترمیم انتخابات کے آغاز کو مشکوک بنا رہی ہے۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اسحاق ڈار کو نگرا ن وزیراعظم بنانا نواز شریف کا فیصلہ ہے تاکہ وہ اپنی من مانی اور دھاندلی جاری رکھ سکیں۔

انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کا سیٹ اپ طویل ہوسکتا ہے، دفعہ 203 میں ترمیم آئین و قانون کی موت ہوگی اتحادی ٹوٹنے جارہے ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے پیش گوئی کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نگرا ن وزیراعظم آسکتا ہے جس کا سیاسی حلقوں میں ابھی چرچا نہیں، اگست کے مہینے میں عدلیہ بھی اہم فیصلے کرے گی جب کہ ستمبر کا مہینہ جابرانہ ہوگا اور سیاست بھی سنگین تنازعات میں الجھ سکتی ہے۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اور نون لیگ ایک ہفتے میں آمنے سامنے ہوں گی، بہت سی امیدوں پر پانی پھر جائے گا، سندھ پیپلز پارٹی کے لیے اتنا آسان نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن سے قبل نیا سیاسی جوڑ توڑ سامنے آئے گا جس سے اتحادوں کا سیاسی نقشہ بدل جائے گا، جب اتحاد اپنے اپنے انتخابی نشان پر الیکشن لڑیں گے تو اتحادوں کے درمیان فاصلے بڑھیں گے اور ان کے ووٹ بھی تقسیم ہوں گے۔ .
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نگرا ن وزیراعظم کا فیصلہ تمام سیاسی گرہیں کھول دے گا اور مستقبل کی سیاست کا بھی تعین کرے گا۔ وقت ثابت کرے گا کہ عوام کو جاہل سمجھنے والے بہت جاہل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com