سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی

اردوورلڈکینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے توشہ خانہ فوجداری کیس کے ٹرائل کے سلسلے میں بیرسٹر سلمان صفدر کو پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان سے ملاقات کی اجازت دیتے ہوئے انہیں عدالتی نمائندہ مقرر کر دیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کے دوران حکم دیا کہ سلمان صفدر جیل جا کر عمران خان کی حالت اور انہیں فراہم سہولیات کے حوالے سے تفصیلی تحریری رپورٹ پیش کریں۔ عدالت نے اٹارنی جنرل کو ہدایت کی کہ ملاقات کے دوران سلمان صفدر کو کسی قسم کی رکاوٹ کا سامنا نہ ہو۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اگر ملاقات کے دوران کوئی مسئلہ درپیش ہو تو سلمان صفدر براہِ راست عدالت سے رابطہ کر سکتے ہیں۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل سے بھی عمران خان سے متعلق رپورٹ طلب کی ہے۔ عدالت نے حکم دیا کہ سلمان صفدر کل ملاقات کے بعد رپورٹ پیش کریں، جس کے بعد پرسوں سماعت ہوگی، اور سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا گیا۔

اس موقع پر اٹارنی جنرل نے اٹک جیل میں 5 اگست تا 18 اگست 2023 کے دوران کی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ وکیل لطیف کھوسہ نے بھی عدالت کو بتایا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت نے حکم جاری کر دیا ہے اور سلمان صفدر آج ہی ملاقات کریں گے۔

عدالت نے فیصلہ کیا کہ رپورٹ کے جائزے کے بعد آئندہ سماعت میں مزید اقدامات کیے جائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں