سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دیا جا سکتا،شہبازشریف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کو ضامن یا ثالث بننے کا حق نہیں دیا جا سکتا۔اتحادی جماعتوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ کے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔ یہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، لیکن سپریم کورٹ اس معاملے کو تین رکنی بنچ کے ساتھ لے جانا چاہتی ہے، کل اس بنچ نے الیکشن فنڈز سے متعلق جواب طلب کیا ہے۔

 الیکشن ایک ساتھ ہوں گے یا الگ ، فیصلہ پارلیمنٹ کریگی ، اتحادی جماعتیں 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پارلیمنٹ سپریم ادارہ ہے اس کے فیصلوں کو تسلیم کرنا ہوگا، الیکشن فنڈز کا معاملہ دوبارہ پارلیمنٹ میں آئے گا اور وہی اسے حل کرے گی، کسی بھی ممکنہ عدالتی فیصلے کے پیش نظر پارلیمنٹ کا فورم استعمال کیا جائے گا۔ . .
شہباز شریف نے کہا کہ آپ یا میں سپریم کورٹ کو ضامن نہ بنائیں، پنچایت سپریم کورٹ کا کام نہیں، سپریم کورٹ کو ضامن، ثالث بننے کا حق نہیں دیا جا سکتا، یہ ان کا کام نہیں، ان کا کام قانون کے مطابق فیصلے دینا ہے، حکومتی اتحادی جماعتوں میں اس بات پر اتفاق ہے کہ انتخابات ایک دن ہونے چاہئیں
وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ اتحادیوں نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ پارلیمنٹ کی مدت 13 اگست کو ختم ہو جائے گی، انتخابات کی تاریخ اکتوبر یا نومبر کے لیے مقرر کی جائے گی۔
پی ٹی آئی سے مذاکرات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca