سپریم کورٹ نے انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظر ثانی درخواست خارج کردی ا

ردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی نظرثانی کی درخواست خارج کردی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے الیکشن کمیشن کی جانب سے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس کی سماعت کی، جس میں الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ سے ایک ہفتے کا وقت مانگ لیا۔

وکیل الیکشن کمیشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ پنجاب الیکشن کے بارے میں تفصیلی فیصلہ دے چکی ہے۔ تفصیلی فیصلے کی روشنی میں اضافی بنیادوں پر بحث کے لیے ایک ہفتے کا وقت درکار ہے۔

چیف جسٹس نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کو وقت نہیں دیں گے۔ وکیل نے کہا کہ قانون میں ترمیم کے بعد الیکشن کمیشن کو الیکشن کی تاریخ دینے کا اختیار مل گیا ہے

جس پر جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیئے کہ ہمارے سامنے سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کہ تاریخ کون دے گا۔ ہم فی الحال نظرثانی کی درخواست کی سماعت کر رہے ہیں۔

جسٹس منیب اختر نے کہا کہ جو نکات اصل کیس میں نہیں اٹھائے گئے وہ نظرثانی کیس میں نہ اٹھائے جائیں۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں ورکرز پارٹی کیس کو اجاگر کرنا چاہتا ہوں۔ جسٹس منیب اختر نے کہا کہ ان چیزوں پر دلائل کے بعد عدالت نے اپنا موقف دیا ہے۔ ریکارڈ سے بتائیں کہ فیصلے میں کیا خامیاں ہیں، جن پر نظرثانی کی جائے۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کے پاس صرف الیکشن کرانے کا اختیار نہیں، یہ آپ کی آئینی ذمہ داری ہے، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ ہمیں موثر انداز میں الیکشن کرانے کا فرض ادا کرنا ہے۔ میں عدالت کی توجہ چند نکات کی طرف مبذول کرانا چاہتا ہوں۔ جسٹس منیب اختر نے جواب دیا کہ عدالت میں کوئی نکات اٹھانے ہیں تو کسی اور کیس میں آئیں گے۔

جسٹس اعجاز الاحسن نے استفسار کیا کہ پنجاب الیکشن کیس کے تفصیلی فیصلے میں کیا غلطیاں ہیں؟

جسٹس منیب اختر نے ریمارکس دیے کہ آئین میں واضح لکھا ہے کہ انتخابات 90 دن میں ہونے ہیں۔ جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ آئین کے واضح مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ قانون کی منظوری کے 90 دن کے اندر انتخابات کرانے کے آئینی مینڈیٹ کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔ الیکشن کمیشن 90 دن سے زیادہ انتخابات میں تاخیر نہیں کر سکتا۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔