اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے عمران خان کو پیشی کے لیے مرسڈیز گاڑی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے وضاحت جاری کردی۔
سپریم کورٹ نے عمران خان کو سپریم کورٹ سے مبینہ طور پر لے جانے کے لیے سرکاری مرسڈیز اسٹاف کار کی فراہمی سے متعلق وفاقی وزیر احسن اقبال کے ٹویٹ پر وضاحت جاری کی۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد ان کے وکلا نے ان کی رہائی کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔ 11 مئی کو سپریم کورٹ نے عمران خان کو ساڑھے 4 بجے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔
ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کسی بھی شخص کو عدالت میں پیشی کے لیے ٹرانسپورٹ فراہم نہیں کرتی، اسلام آباد پولیس نے عدالتی حکم پر عمل کرتے ہوئے عمران خان کو لے جانے کے لیے گاڑی کا انتظام کیا تھا۔ .
واضح رہے کہ عمران خان 11 مئی کو سپریم کورٹ آئے تو ان کے ہمراہ درجنوں سیکیورٹی گاڑیاں تھیں جب کہ پی ٹی آئی چیئرمین مرسڈیز گاڑی میں سوار تھے۔وی آئی پی پروٹوکول دیا گیا اور انہیں مرسڈیز گاڑی میں لایا گیا۔