اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے خلاف اپیل خارج کر دی۔سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی قانونی ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر ہائی کورٹ کے نااہلی فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔
تنویر الیاس کی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری ،خواجہ فاروق عبوری وزیر اعظم ہونگے
آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر برہمی کا اظہار کیا۔آزاد کشمیر ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر کے وزیراعظم کو نااہل قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟ جب آپ کو سپریم کورٹ کے رجسٹرار نے کہا تو اسے کیوں نہیں مانا گیا؟
وکیل سردار تنویر الیاس نے کہا کہ اس لفظ کو سابق وزیراعظم سمجھنا چاہیے۔
چیف جسٹس راجہ سعید نے کہا کہ ہم اسے سابق کیسے پڑھ سکتے ہیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے، یہ مذاق نہیں، جب تک سپریم کورٹ کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں ہوگی، ہائی کورٹ کا فیصلہ کھڑا رہے گا۔ ، وہ سابق وزیر اعظم ہیں۔ نئی اپیل دوبارہ جمع کروائیں گے اور دیکھیں گے کہ اسے کب قبول کرنا ہے۔