سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے ملزمان کوعام جیلوں میں منتقل کرنیکی استدعا مسترد کردی

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں عام شہریوں کے مقدمات کی سماعت کے دوران زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سات رکنی آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں شہریوں کے مقدمات چلانے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔
سماعت کے دوران وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی کہ زیر حراست ملزمان کو جنرل جیلوں میں منتقل کیا جائے، تاکہ جیلوں میں کم از کم ملاقاتیں ہو سکیں۔
عدالت نے زیر حراست ملزمان کو عام جیلوں میں منتقل کرنے کی استدعا مسترد کرتے ہوئے اپنے ریمارکس میں کہا کہ اٹارنی جنرل نے ملاقات کے حوالے سے یقین دہانی کرائی ہے، وہ کیس سن رہے ہیں، فی الحال کہیں اور نہ جائیں۔
سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بیمار ہیں اور پیٹ میں درد کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکتے۔
بعد ازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت جمعرات 12 دسمبر تک ملتوی کر دی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com