اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے حکومت کی جانب سے فنڈز کے اجرا سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔
تفصیل کے مطابق سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے پیشرفت رپورٹ طلب کرلی، جس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے انتخابات سے متعلق فنڈز ملنے یا نہ ملنے سے متعلق آگاہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے صبح تک جواب جمع کرانے سے متعلق الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کر دیا۔
الیکشن کمیشن نے فنڈز کی فراہمی سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرادی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب کے پی کے انتخابات کے لیے 27 اپریل تک فنڈز کی منتقلی کا حکم دیا تھا۔
قبل ازیں اسپیکر راجہ پرویز اشرف کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے لیے فنڈز دینے کی تحریک کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔
قومی اسمبلی نے الیکشن کمیشن کو فنڈز جاری کرنے کی تحریک متفقہ طور پر مسترد کر دی
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے پنجاب میں 14 مئی کو انتخابات کرانے اور حکومت کو فنڈز جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے بدھ کو بھی کیس کی سماعت کی۔