130
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان کی سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم بے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزاؤں کو برقرار رکھا ہے۔سپریم کورٹ میں بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔
عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل (ر) عنایت اللہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔
واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا، آزاد منہاس کو 2 سال اور عنایت اللہ کو 4 سال قید با مشقت اور برطرفی کی سزا سنائی گئی تھی۔
دونوں سابق فوجی افسران کے خلاف 1995 میں بے نظیر بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کے الزام میں مقدمہ چلایا گیا تھا۔