156
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان آج پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان آج پنجاب میں انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کرے گی۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل تین رکنی بینچ صبح ساڑھے گیارہ بجے کیس کی سماعت کرے گا۔
سماعت کے دوران سپریم کورٹ کو حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات سے آگاہ کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی خرابی صحت کے باعث گزشتہ روز کیسز کی سماعت کرنے والے بینچ کو اچانک ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا جس کے باعث بنچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تمام کیسز کو بھی ڈی لسٹ کر دیا گیا تھا۔
ڈی لسٹ کیے گئے بنچ نے 12 اہم مقدمات کی سماعت کرنی تھی، بنچ نمبر ایک کو ڈی لسٹ کرنے کے بعد بنچ نمبر 2 کے کیسز کی فہرست بھی منسوخ کر دی گئی، جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل بنچ کی کاز لسٹ بھی منسوخ کر دی گئی۔