195
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ کے فیصلوں پر نظرثانی کے لیے نئے قانون کے خلاف دائر آئینی درخواستوں پر سماعت آج ہوگی۔
چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بنچ میں شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ اس سے قبل پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر عملدرآمد روک چکی ہے جب کہ درخواست گزاروں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹ ایکٹ کو کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست گزاروں نے سپریم کورٹ کے ریویو آف آرڈرز اینڈ ججمنٹس پر فوری عمل درآمد روکنے کی بھی استدعا کی ہے۔