اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج کرے گی۔چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز اللہ حسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شاہد وحید پر مشتمل پانچ رکنی لارجر بینچ درخواستوں کی سماعت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواستوں پر نیا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی۔
وفاقی حکومت کی درخواست میں استدعا کی گئی کہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر آڈیو لیکس کیس کی سماعت نہ کریں جب کہ بنچ کے 3 ارکان پر اعتراض کیا گیا
واضح رہے کہ 20 مئی کو وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دی تھی جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق اور بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس شامل تھے۔
یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بینچ نے آڈیو لیکس کمیشن کو کام کرنے سے روک دیا ہے۔