اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سپریم کورٹ پنجاب اور خیبر پختونخواہ الیکشن سے متعلق کیس کا فیصلہ آج سنا ئے گی،گزشتہ روز سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا
گزشتہ روزچیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منیب اختر پر مشتمل سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات کے التوا کے خلاف عمران خان کی درخواست پر سماعت کی تھی
وفاقی حکومت نے الیکشن التوا کیس میں اپنا جواب جمع کرواتے ہوئے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کرنے کی بھی استدعا کی تھی جو مسترد کردی گئی
حکومت نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا یکم مارچ کا فیصلہ اکثریت سے دیا گیا، تین رکنی بینچ متبادل کے طور پر تحریک انصاف کی درخواست کی سماعت نہ کرے۔
حکومت کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی درخواست کو موخر کیا جائے، سپریم کورٹ کے جن ججوں نے الیکشن کیس کی سماعت کی ہے انہیں ہٹایا جائے اور باقی ججز پر مشتمل بینچ تشکیل دیا جائے۔ فیصلہ چار تین کی اکثریت سے دیا گیا۔
بڑی عدالت ، بڑا فیصلہ، سپریم کورٹ نے 90 روز میں الیکشن کرانے کا حکم دے دیا،دو ججز کا اختلاف
حکومت کا کہنا تھا کہ جسٹس اعجاز الاحسن نے پہلے دور میں کیس سننے سے انکار کیا تھا، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر فیصلہ کن بینچ کا حصہ تھے، چیف جسٹس اور جسٹس منیب اختر کیس کی سماعت نہ کریں تمام حکومتی وکلا کی درخواست مسترد کردی گئی چیف جسٹس نے کہا کہ حکومت نے تو بائیکاٹ کیا ہوا آپ کیوں دلائل دینا چاہتے ہیں جب بائیکاٹ ہے تو ہم آپ کو کیوں سنیں۔