ذرائع کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کے جج جسٹس مظاہر نقوی اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کے خلاف شکایات کا جائزہ لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل نے شکایات پر جسٹس مظہر نقوی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے 10 نومبر تک جواب دینے کا کہا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان بار کونسل نے مبینہ آڈیو لیک پر جسٹس مظاہر نقوی کے خلاف ریفرنس دائر کیا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے آئندہ اجلاس میں اٹارنی جنرل بطور پراسیکیوٹر پیش ہوں گے جب کہ جسٹس مظاہر کے پاس کونسل کی کارروائی کو کھلی عدالت میں چیلنج کرنے کا اختیار بھی ہے۔
32