ارجنٹائن کے عالمی شہرت یافتہ فٹبا لر میسی کا حیران کن انکشاف

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایک غیر ملکی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بچپن اور نوعمری کے دور میں انہیں ایک بین الاقوامی زبان سیکھنے کا پورا موقع ملا تھا
وقت بھی دستیاب تھا مگر انہوں نے اس جانب سنجیدگی سے توجہ نہیں دی، جس کا انہیں اب احساس ہوتا ہے۔ میسی کا کہنا تھا کہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران انہیں کئی بار ایسی عالمی شخصیات سے ملنے اور براہِ راست گفتگو کرنے کے مواقع ملے جن سے وہ بہتر انداز میں بات چیت کرسکتے تھے لیکن زبان کی کمی کے باعث وہ خود کو مکمل اعتماد کے ساتھ اظہار کرنے کے قابل محسوس نہیں کرتے تھے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بعض اوقات وہ سوچتے ہیں کہ اگر اس وقت محنت کرلیتے تو آج صورتحال مختلف ہوتی۔ میسی نے اس تجربے کو نوجوانوں کے لیے سبق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی تاکید کرتے ہیں تاکہ مستقبل میں انہیں کسی قسم کے پچھتاوے کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں