تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ 76 سالہ خاتون بدھ کی صبح تقریباً 11:30 بجے سکاربورو میں میک لیون ایونیو اور نیلسن روڈ کے علاقے میں چہل قدمی کر رہی تھی کہ ایک حملہ آور پیچھے سے خاتون کے قریب پہنچا اور پیلٹ گن سے چہرے پر کئی گولیاں مار دیں اور فرار ہو گیا۔ خاتون کو زخمی حالت میں ہسپتال لے جایا گیا اور پولیس نے بتایا کہ اسے علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے اور خاتون جمعرات کی صبح اپنے گھر پر آرام کر رہی تھی۔
پولیس کے ایک ذریعے نے بتایا کہ افسران نے مشکوک کو جمعرات کی صبح 10:00 بجے حملے کے مقام کے قریب ایک گھر سے گرفتار کیا۔ علاقے میں نصب سیکیورٹی کیمروں کی مدد سے جاسوس مبینہ حملہ آور کو ٹریس کرنے میں کامیاب ہوگئے۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔
77